کارٹون۔۔۔ مبشر علی زیدی

کسی شخص نے میرے والد کو نہ دیکھا ہو لیکن وہ ان کی تصویر بنانا چاہے تو کیسے بنائے گا؟

وہ مجھے دیکھے گا کہ میں کیسا دکھتا ہوں۔ وہ میری گفتگو سنے گا کہ میں کیا باتیں کرتا ہوں۔

وہ یہ جاننا چاہے گا کہ میں کیا رجحانات رکھتا ہوں۔

اس کے علاوہ وہ میرے والد کے بارے میں میری تحریروں سے بھی استفادہ کرے گا۔

اس کے بعد جو تصویر بنے گی، اس کا ذمے دار میں قرار دیا جاؤں گا۔

جس نبی کا سایہ نہیں تھا، اس کی شبیہہ کون بنا سکتا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

مسلمانو! اپنی صورت، گفتگو، حرکتیں ٹھیک کرو ورنہ دنیا تمھارے کارٹون بناتی رہے گی۔

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply