• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی جاری

عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی جاری

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی زیادہ تر منڈیاں خالی ہوچکی ہیں اور بیوپاری بچے کچے جانور اونے پونے داموں بیچ کر آبائی علاقوں کو لوٹنے کیلئے بے تاب ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کی گئیں سرکاری چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اسکول، کالجز اور دفتر کھل گئے ہیں تاہم بلوچستان اور سندھ حکومت کے زیر انتظام اداروں میں آج بھی چھٹی ہے۔

قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کیلئے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔

گلی محلوں میں سے آلائشیں ٹھانے کا سلسلہ کل کچھ سست روی کا شکار تھا، تاہم آج صورتحال کافی بہتر ہے۔

دوسری جانب قربانی کے بعد گھروں پر مختلف اقسام کے کھانے پکانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے،آج صبح دفاتر اور تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے افراد شام میں چٹپٹے کھانوں کا لطف اٹھائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تاہم اس بات کا خیال رکھا جانا نہایت ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply