سرکاری افسروں کا حج کوٹہ ختم کردیا گیا

بھارت میں حج کمیٹی نے پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری افسران کے لیے وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 کروڑ کی مسلمان آبادی والے ملک انڈیا سے ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جاتے ہیں جبکہ اکثریت کو اپنی باری کا انتظار کرتے کئی سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ انڈیا میں حج پالیسی کے تحت اعلٰی سرکاری افسران کے لیے ہر سال 500 سیٹیں مختص کی جاتی ہیں جس کا کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔

حج کمیٹی کی نائب چیئر پرسن منوری بیگم نے بتایا کہ حال ہی میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ ابھی نافذالعمل نہیں ہوا اور نہ ہی اس معاملے پر فی الحال کوئی اتفاق رائے ہے۔

منوری بیگم اور کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی عمومی سوچ ہے کہ اونچی سماجی حیثیت ہونے کے ناطے کسی بھی شخص کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں۔اسی کے تحت عازمین حج کے لیے بھی وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی چیئرمین عبداللہ کٹی کا مزید کہنا تھا کہ ’وی آئی پی کلچر اچھا نہیں ہے بالخصوص جب لاکھوں کی تعداد میں افراد فریضہ حج ادا کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوں۔ وزیراعظم مودی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی حمایت میں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقین کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply