کابل: دہشت گردوں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے کابل میں صدارتی محل پر منگل کی صبح 9 بجے راکٹوں سے حملہ کیا، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر اشرف غنی عید کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں