• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے: عمران خان

ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے: عمران خان

71ویں یوم آزادی کے موقع پر متوقع وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔‘‘

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے 1932میں لندن میں منعقد ہونے والی گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان(جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘‘

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply