• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز:نوازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز:نوازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کوالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کمرہ نمبر 2 میں  سابق وزیراعظم کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت کررہے ہیں،جنہوں نے آج ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جبکہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء اور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف 200 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply