• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،اراکین سے قائم مقام اسپیکر اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے حلف لیا۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ کی زیر صدارت ہوا ، جس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

اسپیکر اسد قیصر کی غیر موجودگی میں اورنگزیب نلوٹھہ نے نومنتخب اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی سے حلف لیا۔

اس موقع پر  کے پی کے اسمبلی کی عمارت کو ریڈ زون قرار  دیا گیا جبکہ  400 سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین دو تہائی اکثریت میں خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے ہیں۔

دوسری جانب قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی،گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نگران وزرائے اعلیٰ کی تجاویز پر آج طلب کیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کی صوبائی صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی کچھ دیر میں حلف اٹھالیں گے۔

اسمبلیوں میں اس وقت مختلف سیاسی جماعتوں کے نومنتخب ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جیسے ہی ایوان میں گھنٹیاں بجائی جائیں گی تو اجلاس شروع ہوگا۔

اجلاس کے موقع پر اسمبلیوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس 15اگست کو ہو گا جس میں پنجاب کے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply