• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا الیکشن کمیشن کو تحریری معافی نامے کا متن

عمران خان کا الیکشن کمیشن کو تحریری معافی نامے کا متن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری جواب میں عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غیر ارادی طور پر ہونے والی خطا پر معافی مانگتا ہوں۔

اس تحریری جواب میں عمران خان نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن جاری کردہ نوٹس واپس لے۔

سربراہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے جواب میں کہا کہ آئین و قانون کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتا ہوں۔

انہوں نے اس تحریری معافی نامے میں مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر بہت زیادہ رش تھا، میں تنہا پولنگ اسٹیشن کے اندر گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹاف سے مہر لگانے کی جگہ سے متعلق دریافت کیا، عملے نے کہا بوتھ گر گیا ہے آپ یہیں پر مہر لگادیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply