• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اڈیالہ جیل میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سے آج ملاقات کادن

اڈیالہ جیل میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سے آج ملاقات کادن

راولپنڈی:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر سےاڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے۔

سابق وزیراعظم  نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے جبکہ لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے تاہم صرف ان لیگی رہنماؤں کی کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا، ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کیلئےمختص کردیا گیا ہے جبکہ جیل کے اندر اورباہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply