• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مس انگلینڈ مقابلوں میں ایک ماڈل کی بغیر میک اپ کیے فائنل میں انٹری

مس انگلینڈ مقابلوں میں ایک ماڈل کی بغیر میک اپ کیے فائنل میں انٹری

مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

مس انگلینڈ مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ طالبہ میلیسا راؤف نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی ۔

حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply