ایڈز کا علاج کرنے والے چاول تیار

کراچی: اس وقت دنیا میں تقریباً 37 ملین افراد ایڈز/ایچ آئی وی کا شکار ہیں۔ جن کی مدد کرنے کیلئے  سائنس دان چاول کی ایسی ایک قسم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ایچ آئی وی (ایڈز) کا علاج کرسکتی ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور اسپین کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ  انہوں نے چاول کے بیجوں کو جینیاتی انجینئیرنگ کے زریعے اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ ایچ آئی وی خلیات کو ٹارگٹ کر کے انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غریب اور دیہی فرقے جہاں روایتی ادویات پہنچ سے دور ہیں، وہاں ان جینیاتی طور پر تبدیل کئے گئے چاولوں کی زیادہ مقدار میں پیداوار بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

چاول محدود وسائل اور زمین کے باوجود کاشت کرنے میں آسان ہوتے ہیں، یاک بار فصل کی کٹائی ہوجائے تو اس کے بیجوں کو پیس کر پیسٹ بنایا جاسکتا ہے۔ جسے ایک کریم کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ کریم ایچ آئی وی وائر کو کاؤنٹر بیلنس کر کے اس سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے اینٹی ریٹرو وائرل ادویات کسی وائرس سے لڑتی ہیں۔

ایڈز کے علاج کیلئے اب تک کئی طریقے متعارف کروائے گئے ہیں، لیکن یہ ناصرف بہت مہنگے ہیں بلکہ عام آدمی کی پہنچ سے بھی بہت دور ہیں۔

لیکن جینیٹیکلی انجینئیرڈ یہچاول ایک سستا زریعہ ثابت ہونگے اور موقع پر اگئے جانے کے باعث پہنچ میں بھی ہونگے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ ان چاولوں کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں اور قواعدی پابندیوں کی فہرست پر پورے اترتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply