راولپنڈی:انسپکٹرجنرل (آئی جی )جیل خانہ پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کومسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کےطبی معائنہ کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے طبی معائنہ کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹروں پرمشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ اسیرنوازشریف کا جلد طبی معائنہ کروایا جاسکے ۔
مزید کارروائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ فوری طورپر بھجوائی جائے، اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی نے ایگزیکٹوڈائریکٹرپمزاسپتال اسلام آبادکومراسلہ لکھا دیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ نوازشریف بروقت علاج معالجہ کیا جاسکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں