تیزرفتار ترقی کے اس زمانے میں سوشل میڈیا ہی خبر اور معلومات کا سب سے مؤثر میڈیئم بن کے ابھرا ہے اور اس نے مقبولیت اور اثر پذیری میں پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بزم فکر وعمل نے ان غیر روایتی صحافیوں کو جوکہ سوشل میڈیا پہ سرگرم رہتے ہیں ایک پلیٹ فارم پہ مجتمع کرکے انکی فکری و قلمی توانائیوں کو تعمیری جہت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی ضمن میں پہلا قدم اٹھالیا اور پاکستان کا پہلا سوشل میڈیا پریس کلب قائم کردیا جس کے لئے صحافت کے ایک جانے پہچانے اور عافیہ موومنٹ کے ایک متحرک و سنجیدہ نام جناب عبدالحفیظ خٹک کو اس کلب کا پہلا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ۔۔اس کلب میں سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی رکن بن سکتے ہیں لیکن عہدیداران نہیں ، تاہم کلب کا رکن بننے کے بعد انہیں اپنے سیاسی نظریئے پہ تنقید برداشت کرنے اور دوسرے لوگوں کو ناجائز تنقید یا الزام تراشی کا نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا لازمی ہوگا – جلد ہی اس سوشل میڈیا پریس کلب کا باضابطہ افتتاح کردیا جائے گا اور اسے باقاعدہ رجسٹر کرانے کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا اور اس کلب کے قوائد و ضوابط مشتہر کردیئے جائینگے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں