• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نے خیبرپختونخواپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

عمران خان نے خیبرپختونخواپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کرلیا۔

کے پی کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگااور صوبائی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں دن 2بجے اجلاس شروع ہوگا، اجلاس میں نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک، عاطف خان اور سابق وزیراطلاعات کے پی مشتاق غنی بھی وزیراعلٰی کی دوڑ میں شامل ہیں، شرکاء سے مشاورت کے بعد وزیراعلٰی کے نام کا حتمی اعلان عمران خان خود کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply