• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ: مختلف شہروں میں نسل پرستوں کے حملے، پولیس اہلکار و شہری زخمی

برطانیہ: مختلف شہروں میں نسل پرستوں کے حملے، پولیس اہلکار و شہری زخمی

برطانیہ میں لیورپول، ہل، برسٹل، مانچسٹر، اسٹول آن ٹرینٹ، بلیک پول اور بلفاسٹ سمیت 2 درجن سے زائد شہروں میں نسل پرستوں کے حملوں میں 150پولیس اہلکار سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہریوں میں 5 روز سے جاری واقعات میں مشتعل افراد نے پولیس سٹیشنز کو آگ لگادی، سٹورز لوٹ لیےگئے۔

مقامی میڈيا کے مطابق برطانیہ میں دائيں بازو کے حامی ساؤتھ پورٹ میں بچوں کے قتل کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔

پولیس نے پرتشدد واقعات میں ملوث 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، حکام نے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کو قرار دیا ہے۔

برطانوی وزيراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھلائی گئی کہ قاتل مسلمان اور غیرقانونی تارک وطن ہے، سوشل میڈیا نے ان لوگوں کو بھی بولنےکا موقع فراہم کیا جن پر پہلے پابندی تھی۔

برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو سزائیں دینےکیلئے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے واضح کیا ہےکہ غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، واقعہ دہشتگردی ہے اور نہ ہی ملزم مسلمان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply