ملک کےبیشترعلاقوں میں آج سےبارش کا نیا سلسلہ شروع

اسلام آباد:ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے  جبکہ ملک کےاکثر مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرکے بعض علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ شوگران اورکاغان میں برفباری ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بلوچستان ،خیبرپختونخوا اورپنجاب کے اکثر مقامات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری بھی متوقع ہے ۔

موسلا دھاربارش کے باعث مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بلوچستان اورڈی جی خان کے  مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

کراچی والی بھی خبردار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply