پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 160000 کیوسک اور اخرج 150000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42000 کیوسک اور اخراج 42000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 29400 کیوسک اور اخراج 13300 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 59400 کیوسک اور اخراج 26400 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1519.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.352 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1149.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.763 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply