سعودی عرب کی مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین آئے۔
ایس پی اےکے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 5 ہزار 700 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، اسی طرح ریاض الجنہ میں مختلف اوقات میں پابندی اور پرمٹ کے ساتھ 2 لاکھ 12 ہزار 946 افراد نے نماز ادا کی۔
مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی نے بتایا کہ مختلف قومیتوں کے ایک لاکھ 52 ہزار 912 افراد کو متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات فراہم کی گئیں، اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 1ایک ہزار 810 ٹن زم زم فراہم کیا گیا اسی طرح 218 نمونوں کی جانچ اور تجزیہ کیا گیا، مسجد نبوی میں مختلف جگہوں پر روزہ داروں میں 4 لاکھ 83 ہزار 194 افطار پیکٹس فراہم کے گئے، اس کے علاوہ صفائی اور جراثیم کے خاتمے کے لیے ادویہ اور مادے کا استعمال کیا گیا جس کی مقدار 2 لاکھ 92 ہزار 56 لٹر تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں