• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کھلاڑیوں کو نیاسینٹرل کنٹریکٹ پرکشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ

کھلاڑیوں کو نیاسینٹرل کنٹریکٹ پرکشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےقومی  کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ پر کشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کپتان سرفرازاحمد، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹرکرکٹ آپریشن ہارون رشید کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔

بابرا عظم، حسن علی، فخر زمان سمیت چند نوجوان کرکٹرزکی ترقی ہو گی ،احمد شہزاد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کا امکان نہیں، عمر اکمل پہلے ہی کنٹریکٹ میں شامل نہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی میں تنزلی ہو گی ۔

شان مسعود، شاہین آفریدی، سعد علی اور میر حمزہ سمیت 6سے 7کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ،نئے کنٹریکٹ کا اعلان کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

کھلاڑیوں کی تنخواہ میں 40سے 45فیصد اضافہ ہورہا ہے ، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے6 لاکھ روپے ملتے تھے، تجویز کئے گئے اضافے کے بعد اب انہیں 9لاکھ 42ہزار500روپے ملیں گے ۔

بی کیٹگری کے کھلاڑی کو7لاکھ 25ہزار، سی کیٹگری کے کھلاڑی کو 3 لاکھ 77ہزار روپے اور ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو 2لاکھ 61ہزارروپے ملیں گے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *