سولفظوں کی کہانی ۔ انکل سام

انکل سام ملنے آئے خیرو نے بتایا۔
انہوں نے میرے گھر کا جائز ہ لیا ۔۔تمھیں تمھارے پڑوسیوں سےخطرہ ہے ،تمھارے پاس اسلحہ ہے ؟
نہیں ،خیرو نے حقیقت بیان کی۔۔۔
میں اعلی قسم کا پستول بناتا ہوں، مجھ سے خرید لو گولیاں بھی دوں گا ،تمھارا دفاع ناقابل تسخیر بناؤں گا،
بخشو کا علاج کرواس کا ناطقہ بند کرو۔۔انکل سام نے ہدایت کی ۔
معاہدہ ہو گیا ۔۔خیرو نے پستول خرید لیا ۔۔۔
بخشو تمھیں بھی خطرہ ہے، مجھ سے اسلحہ خریدو، اپنے دشمنوں کا ناطقہ بند کرو ،
ورنہ تمھارا ناطقہ بند کردوں گا ۔۔انکل سام نے بخشو سے بھی ڈیل کر لی۔۔۔!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply