ظالم حکومت۔ سو لفظوں کی کہانی/عبدالحنان راشد

حکومت نے امیدواروں کے فارم میں حلف نامہ کو اقرار نامہ میں بدل کر ہمارے جذبات مجروح کیے  ہیں۔
حکومت کو کچھ خدا کا خوف ہوتا تو کبھی    ایسی حرکت کرنے کا خیال بھی دل میں نہ لاتی۔
ہمارا حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے پرانے حلف نامے کو من و عن بحال کرے۔ اپنی اس حرکت پر حکومت معافی مانگے،
ورنہ پورے ملک میں حکومت کے خلاف ایک بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔
اب آپ نماز کے لیے جائیں میں نے ایک اور جگہ تقریر کے لیے جانا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لیڈر کی تقریر اختتام پذیر ہوئی!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply