نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں فائرنگ سےا سسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے۔  خیبرپختون خوا کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ ایلیٹ فورس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا گیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ڈی پی او عارف خان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کرامت اللہ کی ذاتی دشمنی تھی تاہم قتل کے محرکات کا جائزہ لینے کے لئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply