لاہور تعلیمی بورڈ کے درجنوں ملازمین اچانک برطرف

تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں اکثریت پرنٹنگ مشین مکینکس کی ہے اور وہ گزشتہ 15 سال سے ادارے میں ملازمت کررہے تھے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اچانک برطرفی کا کوئی جواز نہیں، عمران خان کے  نئے پاکستان میں ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ متاثرین نے عمران خان کی لاہور آمد پر ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply