• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کا پاکستان کے لئے 12 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان کے لئے 12 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے دے گا جبکہ تین سال کے لیے اسی مالیت یعنی 3 ارب ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔ سعودی عرب پاکستان میں پٹرولیم ریفائنری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر تیار معاہدے پر کابینہ کی منظوری کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے کو ترقی دینے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا، بلوچستان حکومت سے مشاورت کے بعد سعودی وفد کو دورے کی دعوت دی جائے گی۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کیا اور اپنے خطاب میں انسانی وسائل کی ترقی پر زور دیا، انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے خطے میں سی پیک کی اہمیت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔
سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس دوران طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply