• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی صدراور روسی ہم منصب کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر بات چیت

امریکی صدراور روسی ہم منصب کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر بات چیت

فن لینڈ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کی بحالی پربات چیت کی گئی۔

فن لینڈ میں دنیا کی 2بڑی طاقتور شخصیات کی اہم بیٹھک لگ گئی،امریکی صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے سمیت تمام معاملات سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر بولے کہ روس کے ساتھ تعلقات اب تبدیل ہوچکے ہیں، تعمیری مذاکرات نے امن کی نئی راہیں کھولی ہیں اور یہ پوری دنیا کےمفاد میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن سےامریکا کے الیکشن میں مداخلت، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور ایران پر عائد کی گئی پابندیوں سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات ہوئی۔

دوسری جانب روسی صدر نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا الزام احمقانہ قرار دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پیوٹن کا کہنا تھا کہ سرد جنگ ختم ہو گئی،امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply