بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو فون

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کے ساتھ نئے دور کے آغاز کی آمادگی کا اظہار کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد  دی۔

نریندر مودی نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،

دونوں ممالک کے عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے مشترکہ تدابیرکرناہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں اور خونریزی سے تنازعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل نکلنا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply