• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا کا افریقی ممالک سے سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان

امریکا کا افریقی ممالک سے سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک سے سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ تمام افریقی ممالک سے سفری پابندیاں جمعہ کو ختم ہو جائیں گی،عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت کئی ممالک نے کورونا کی نئی قسم اومی کورون کی وجہ سے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں، تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر ان پابندیوں کو ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔

جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی شامل ہیں۔

ان سفری پابندیوں کو جنوبی افریقہ کے صدر نے غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

صدر سائرل راما فوسا کا کہنا تھا کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا ہے، اور ایسی پابندیوں سے معاشی صورتحال خراب ہو گی۔انہوں نے عالمی برادری سے پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں کووڈ 19 کی نئی قسم اومی کرون کی دریافت پر داد دینے کی بجائے سزا دی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply