ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے کمی

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 123 روپے ہوگئی ہے۔

آج ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے کمی کے بعد 125 روپے پر آ گیا، دوسری جانب دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 122 روپے 80 پیسے پر موجود ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 125 روپے 4 پیسے رہی۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ روز ایک وقت پر ڈالر 5 روپے کی کمی کے بعد 122 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا رہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply