• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا11اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

عمران خان کا11اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 11اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

کپتان 11اگست کو وزیراعظم پاکستان بنیں گے،عمران خان نےحتمی فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت بنانے کیلئے بھاگ دوڑ زوروں پر جاری ہے،پی ٹی آئی اور نون لیگ کی آزاد امیدواروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

مسلم لیگ (ق) نے فیصلہ کرلیا ان کا پی ٹی آئی سے اتحاد غیر مشروط نہیں ہوگا،آج عمران خان سے بنی گالا جاکر ملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات میں (ق)لیگ اپنے مطالبات سے آگاہ کرےگی،اس سےقبل فواد چوہدری نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔

خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا،جس میں وزیراعلیٰ پختونخوا اور صوبائی کابینہ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور اسپیکر اسد قیصر بھی شریک ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply