• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے کام کریگی، بھارت

پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے کام کریگی، بھارت

بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کا انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کے دوران بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply