• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان: نرسوں کے تربیتی مرکز پر حملہ، 7 افراد زخمی

افغانستان: نرسوں کے تربیتی مرکز پر حملہ، 7 افراد زخمی

افغا٘ن شہر جلال آباد میں نرسوں کے تربیتی مرکز پر حملہ ہوگیا،علاقہ زور دار دھماکوں سے گونجتا رہا، فورسز سے گھنٹوں جاری رہنے والی لڑائی میں تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا.

سات افراد بھی زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے مڈ وائف ٹریننگ سینٹرپر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے.

کہ ٹریننگ سینٹر سے دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

تین حملہ آوروں نے ٹریننگ سینٹر میں گھس کر حملہ کیا۔ تاہم وہاں موجود کئی خواتین کو بچا لیا گیا ہے.

جو وہاں مڈ وائف کی تریبت لیتی تھیں۔ جن میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ نورستان سے ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینیسیں ٹریننگ سینٹر پہنچ گئیں اوراطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

جلال آباد میں حالیہ مہینوں کے دوران میں جنگجوؤں نے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر متعددخودکش بم حملے کیے ہیں۔ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع صوبہ ننگرہار کے دیہی علاقوں میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

افغان اور امریکی فورسز ان کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply