اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے پری پول رگنگ کے الزامات لگانے والوں کو عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دیا، جس طرح نمائندوں سے عوام نے سوال جواب کیے یہ عمل قابل تعریف ہے۔
نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا الزامات کا عوام نے جواب دیا ہے۔
انھوں نے سانحہ مستونگ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان پر اظہار افسوس کیا۔
علی ظفر نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت منتقلی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن اہم ترین تھے اور وہ تمام منتخب و غیر منتخب نمائندوں اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں