ممبئی : جہاں بھارتی میڈیا نے عمران خان کے خلاف خوب زہر اگلا وہیں عمران خان کی کامیابی پر بھارت سے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
سابق بھارتی کپتان سوروگنگولی کہتے ہیں کہ انہیں سیاست کا کچھ علم نہیں۔ عمران خان وزیراعظم بن رہے ہیں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جبکہ سدھو کہتے ہیں عمران خان نظام کو کچھ دینے آئے ہیں۔ نوجوت سدھو نے عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سنجے منجریکرنے اپنے کرکٹنگ ہیروعمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

ویسٹ انڈیزکے این بشپ کہتے ہیں کہ عظیم کرکٹرکو نیا رول ملنے والا ہے۔ انہیں عمران خان پر فخر ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں