لہسن کا تیل دل کی بیماریوں کیلئے مفید

غذائی و طبی ماہرین کے مطابق لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹس ، انقلابی مرکب ایلیسن ، ڈائلل ڈائی سلفائیڈ اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے سلفر مرکبات غذا کے ساتھ ہضم ہوکر جسم پر اپنے اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم لیکن غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 28 گرام لہسن میں 23 فیصد مینگنیز، 17 فیصد وٹامن بی 6، 15 فیصد وٹامن سی، کچھ مقدار میں سیلینئم ، فائبر، فولاد، پروٹین اور دیگر مفید کیمیکلز ہوتے ہیں لیکن کیلوریز کی مقدار صرف 42 ہوتی ہے۔ لہسن کے مفید اجزا سردی لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال سردی کے حملے کو 63 فیصد تک کم کرتا ہے۔ لہسن کا باقاعدہ استعمال فلو کے حملے کو بھی زائل کرتا ہے۔ لہسن میں موجود جادوئی کیمیکلز بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کم کرنے کے لئے روزانہ دیسی لہسن کے چار جوے  چبا کر کھائیں۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ لہسن کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کو بھی اپنی حد میں رکھتا ہے۔ لہسن میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹ اینزائم موجود ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو یہ بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں تو دوسری طرف یہ الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے تیزی سے حملہ آور ہونے والے دماغی امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ پھر عمر گزرنے کے ساتھ خلیات میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے یہ اسے بھی روکتا ہے۔  لہسن اور اس کا تیل دل کی بیماریوں کو دور کرنے کے غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ معمول کا فشار خون اور صحت مند کولیسٹرول سے انسان کئی امراض قلب سے بچ سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply