• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیلیفورنیاکے جنگل میں لگی آگ تاحال بے قابو،2فائرفائٹرز ہلاک

کیلیفورنیاکے جنگل میں لگی آگ تاحال بے قابو،2فائرفائٹرز ہلاک

کیلیفورنیا :کیلیفورنیا کے شمالی حصے کے جنگل میں لگنے والی  آگ  تاحال بے قابو ہے، آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف 2فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ،ایتھنز کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں 87ہوگئی۔

کیلیفورنیا کے شہر ریڈنگ کے جنگلات میں 5روز سے  لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔

آگ نے 48ہزار ایکڑ رقبے کو جلاکر راکھ کردیا ہے،500سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک  ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ،اب تک صرف 5فیصد آگ پر قابو پایا جاسکاہے،درجہ حرارت بڑھنے اور دشوار گزار راستوں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات  درپیش ہیں۔

دوسری جانب یونان کے دارالحکومت  ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ تو بجھ گئی لیکن تباہی کے آثار چھوڑ گئی،جس سے ہلاکتوں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply