• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کمپنیز اسکینڈل: شہبازشریف ایک بار پھر نیب میں طلب

پنجاب کمپنیز اسکینڈل: شہبازشریف ایک بار پھر نیب میں طلب

لاہور:پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں شہباز شریف کی پھر طلبی سامنے آگئی۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے لیگی صدر شہباز شریف کو 20 اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو رواں ماہ 17 جولائی کو نیب لاہور میں پیش ہونا تھا جہاں ان سے پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل سے متعلق سوالات ہونے تھے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیر اعلیٰ پر بے ضابطگیوں اور میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا الزام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply