• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کو شکست

پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کو شکست

عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

حلقے سے شکست کھانے والےآزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں جب کہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جب کہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نےدھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہٰذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply