• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا کاپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

امریکا کاپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے مؤقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے، انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیئے گئے،یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلئے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔

ہیتھر ناورٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں، تاہم ان عناصر کو پاکستانی عوام نے مسترد کیا جو قابل تحسین ہے، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزیدکہا کہ پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنا مثبت اقدام ہے، پاکستان میں مضبوط جمہوری اور سویلین ادارے اچھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور اس کیلئے مواقع تلاش کریں گے، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوش حالی چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply