• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیالکوٹ میں نالے سے قومی وصوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد

سیالکوٹ میں نالے سے قومی وصوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد

سیالکوٹ:سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73میں نالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد ہوئے ہیں،اِس حلقے سے نون لیگ کے خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی تو پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا، ایسے میں تحریک انصاف ہی کے امیدوار عثمان ڈار نے بھی دھاندلی کا معاملہ اٹھا دیا ہے ۔

سیالکوٹ کے نالہ بھیڑ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد ہوئے  تو عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیلٹ باکس کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ “وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! ،میرے حلقے میں ووٹوں کے 5 بیلٹ باکس غائب کئے گئے تھے جو نالے سے برآمد ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تفتیش کی جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply