اسلام آباد:انتخابات 2018میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے، انتخابی مہم ختم ہوگئی، اب جلسے،جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگ نہیں ہوگی، ورنہ امیدوار کو جیل کی ہوا کھانا ہوگی۔
ہوشیار خبردار!انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیااب نہ چلے گا کوئی اشتہاراورنہ ہی کوئی امیدوار ووٹرز کو حمایت کیلئے تیار کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم سے متعلق سیاسی جماعتوں،امیدواروں اور میڈیا کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے،جس کے مطابق ،23اور 24جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017کی شق 182 کے تحت اب کسی قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں یا کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1لاکھ روپے جرمانہ، 2سال قید یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں