• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو تاجپوشی کی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو تاجپوشی کی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی تقریبات میں شاہی جوڑے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 6 مئی کو ہونے والی برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی تقریبات میں شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کو مدعو کرنے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بکنگھم پیلس کے حکام کی جانب سے جوڑی کو شرکت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرکے آگاہ کرنے کا کہا جائے گا۔

برطانوی میڈیا نے وائٹ ہال کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے نام ممکنہ مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاہم شاہی جوڑے کو تقریبات میں اپنی شرکت کے فیصلے کے حوالے سے پیلس حکام کو بروقت آگاہ کرنا ہوگا۔

تاجپوشی کی تقریبات کیلئے بکنگھم پیلس کے حکام کی جانب سے 2 ہزار مہمانوں کے فہرست تیار کر لی گئی تاہم فہرست کو حتمی شکل دینے کیلئے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور محکمہ خارجہ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

شاہی خاندان کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس کی جانب سے شاہی جوڑے کو مدعو کرنا پبلک رلیشنز کے اعتبار سے بہت ضروری تھا کیونکہ اگر انہیں مدعو نہیں کیا جاتا تو وہ اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کی اشاعت کے بعد شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply