کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے، بلاول بھٹو

سیہون:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے، کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیہون شریف پہنچے،راستے میں عوام نے شہید بی بی کے بیٹے کا پُرجوش استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سخت سیکیورٹی میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اورمیڈیا سے گفتگو میں الیکشن کے متنازع ہونے کا ذکر کیا۔

بلاول بھٹو اپنی ریلی کے ہمراہ نکلے اور انہوں نے دادو میں عوام سے خطاب کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بار بار الزامات سے پاک سیاست کی بات کر رہے ہیں ،وہ مخالفین پر تنقید ضرور کرتے ہیں لیکن شائستگی کا دامن اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتے ،ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں،اقتدار ملاتو عوامی مسائل حل کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply