• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،20افراد زخمی

دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،20افراد زخمی

دالبندین:دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی )کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

عام انتخابات میں حصہ لینے والی بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک بار پھر دہشتگردی کانشانہ بنایا گیا ہے، دالبندین میں پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا حملے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے خود کش دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 180 کے قریب افراد شہید ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply