• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں جسٹس خواجہ نسیم احمد ، جسٹس رضا علی خان اور جسٹس یونس طاہر پر مشتمل فل کورٹ نےحکومت کو بلدیاتی انتخبات کرانے کا حکم دیا۔

فیصلے کے مطابق مظفرآبادحکومت 6 ماہ تک اور اگست 2022 سے قبل آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کی پابند ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 45دن میں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کریں۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کروائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائی کورٹ کی رٹ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply