کشمیر میں 30پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد

مقبوضہ کمشیر میں گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر وادی میں30 پاکستانی اور سعودی چینلز کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کیلئے ریاستی محکمہ  داخلہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضروری ہدایت دی ہے جبکہ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کے نام ایک آڈر بھی جاری کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ جموں و کمشیر میں پہلے ہی کمشیر وادی میں 22سوشل میدیا ویب سائٹس پر پابندی عائد ہے گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیروادی میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 30 چینلز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں  گورنر انتظامیہ نے ہدایات اس خدشے  کے پیش نظر جاری کہ ان چینلز سے نشر ہونیوالا مواد تشدد پر اکسانے کیساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرسکتا ہے مرکزی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئل ی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی وی چینلز کی نشریات کررہے ہیں جسکے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان نشریات کو نشر کرنا نہ صرف جرم ہے بلکہ اس سے وادی کمشیر مین پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply