• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی ،امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی،2 دہشتگرد گرفتار

کراچی ،امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی،2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق  پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں ملزم بلال اور ارشاد شامل ہیں دونوں ملزموں نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ پرامن انتخابات کو سبوتاږ کیا جاسکے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا کی جانب سے جون میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply