مون سون ہوائیں ملک میں داخل، کئی مقامات پر بارش

راولپنڈی : مغرب سے آنے والی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں۔کئی شہروں میں دھواں دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بارش تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مون سون ہواؤں کی تازہ لہر۔ ملک کے کئی حصوں میں بادل برس پڑے۔ مغرب سے آنے والی مون سون  ہوائیں بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ، جس سے موسم خوشگوارہو گیا۔ گوجرانوالہ ،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں بھی بارش ہوئی۔ دیربالا اور کوہستان کے اکثرمقامات پربھی تیزہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ اتوارتک جاری رہ سکتا ہے۔ملک کے باقی حصؤں میں موسم گرم رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply