ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب حادثے کا شکار ہوا، طیارہ مقامی ہے یا غیر ملکی اس بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
Advertisements

ایران کے مقامی خبررساں کا کہنا ہے کہ طیارہ جس اسکول کے قریب زمین پر گرا، وہ اس وقت بند تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ایک پیدل چلنے والا شہری تھا جو طیارہ حادثے کی زد میں آگیا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں