• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اہم ترین وکٹ مسلم لیگ ن نے اپنے نام کرلی، اتنا ترقیاتی کام کرینگے جس کا تصورممکن نہیں ہوگا، امیر مقام

اہم ترین وکٹ مسلم لیگ ن نے اپنے نام کرلی، اتنا ترقیاتی کام کرینگے جس کا تصورممکن نہیں ہوگا، امیر مقام

سوات: پاکستان مسلم لیگ ن نے مینگورہ شہر میں اہم ترین وکٹ گرادی، حاجی رضا خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ، میلہ گراونڈ شمولیتی تقریب میں صوبائی صدر امیر مقام، ارشاد خان، صادق عزیز، قوی خان، حبیب علی شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی، امیر مقام پر گل پاشی بھی کی گئی، اس موقع پرحاجی رضا خان نے کہا کہ ن لیگ میں رہنماوں کی عزت ہوتی ہے، اے این پی نے سوات اور اس صوبے کیلئے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، مستقبل اب ن لیگ کا ہے ، اس موقع پر صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ ائندہ حکومت مرکز اور صوبوں میں ن لیگ کی ہوگی، شہباز شریف اس ملک کا وزیر اعظم ہوگا، سوات کے عوام پی ایم ایل ن کو بھر پور کامیابی دیگی، ہمارا وعدہ ہے سوات میں وہ ترقیاتی کام کرینگے، جس کا تصور بھی کوئی نہیں کرسکے گا، انہوں نے کہا کہ اس وادی کوواقعی جنت نظیر بنا کر دم لیں گے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *