• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کردیا.

چیئر مین پی ٹی آئی  عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے۔ اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ ہے جب  امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کیا۔ امریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے پاکستان کی پوری معیشت اور پولیٹیکل نظام کو پٹڑی سے اُتار دیا گیا  تاکہ  انہیں ایک اور این آر او دیا جا سکے۔ پی ایم ایل این کے خرم دستگیر نے اس کی تصدیق کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کو کوششوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔چیئرمین تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply